پرینکا نے احتجاج کرنے والے پہلوانوں سے ملاقات کی۔ ڈبلیو ایف ائی کے سربراہ کی برطرفی کا مطالبہ کیا

,

   

اس سے قبل پرینکا گاندھی نے احتجاج کرنے والے پہلوانوں کی حمایت کا اظہار کیاتھااو رحکومت پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ کیاوہ مجرموں کو بچانا چاہتی ہیں؟“۔


نئی دہلی۔کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا ہفتہ کے روز احتجاج کررہے پہلوانوں سے اظہاریگانگت کے لئے جنتر منتر پہنچیں اور ڈبلیو ایف ائی سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کو ہٹانے کی مانگ کی ہے‘ جس پرخاتون پہلوانوں نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے ہیں۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری نے حکومت پر سنگھ کی ”حفاظت“ کے الزامات لگائے ہیں۔ پرینکا گاندھی جس کو کرناٹک کے اسمبلی انتخابات کے لئے چلائی جانے والی تحریک میں حصہ لینا تھا صبح جنتر منترپہنچیں اور پہلوانوں سے بات کی ہے۔

انہیں خاتون پہلوانوں ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ کو سنتے ہوئے بھی دیکھاگیاہیجنتر منتر پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز درج کی جانے والی ایف ائی آر کو پہلوانوں کے ساتھ شیئر کرنے کی مانگ کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ان لڑکیوں نے میڈلس حاصل کیاتو‘ ہر کسی نے ٹوئٹس کیا اور کہاکہ یہ ملک کا وقار ہیں اور جب یہ لوگ سڑکوں پر بیٹھی ہیں اورکہہ رہی ہیں ان کے سنیں تو کوئی انہیں سننے کے لئے تیار نہیں ہے۔

اگر ایف ائی آر درج ہوئی ہے تو اس کی ایک کاپی انہیں دیں“۔رسلنگ فیڈریشن آف انڈیا(ڈبلیو ایف ائی) سربراہ کو اس عہدے سے ہٹانے کی مانگ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہاکہ ”دیکھیں‘ اس فرد کے خلاف سنگین الزامات ہیں۔

پہلے اس کو استعفیٰ دینا چاہئے اورپھر اس کو عہدے سے ہٹانا چاہئے۔ جب تک وہ عہدے پر ہیں وہ لوگوں کے مستقبل کو تباہ کرتا رہے گا او ردباؤ ڈالتا رہے گا“۔

انہوں نے کہاکہ ”اگر وہ فرد ایک عہدے پر ہے جس کے ذریعہ اس نے پہلوانوں کا مستقبل تباہ کیااور دباؤ ڈال رہا ہے تو ایف ائی آر او رتحقیقات کے معنی کیا ہیں“۔انہوں نے زوردیحاکہ اس کو عہدے سے ہٹانا چاہئے اور اقتدار سے دور کردینا چاہئے۔

اس ہفتہ کی ابتداء میں پرینکا گاندھی نے احتجاج کررہے پہلوانوں کی حمایت میں آواز اٹھائی اورحکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے استفسار کیاکہ کیاوہ اس معاملے میں خاطیوں کو بچانے چاہا رہی ہے۔

کانگریس قائدین جیسے بھوپیندر ہڈا‘ دپیندر ہڈا‘ اور ادت راج بھی جنتر منتر پر احتجاج کررہے پہلوانوں میں اس ہفتہ اظہار یگانگت کے لئے پہنچے تھے۔سنگھ نے ڈبلیو ایف ائی سربراہ کی حیثیت سے 12سال مکمل کرلئے ہیں او راگلی معیاد کے لئے وہ اہل نہیں ہیں۔