پنجاب میں عآپ کا احتجاج بی جے پی کے دفاتر کا گھیراؤ

   

چندی گڑھ، 10 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اتوار کو پنجاب بھر میں بی جے پی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے اور کابینہ کے وزیر سنجیو اروڑہ کے خلاف ای ڈی کی کارروائی کو سیاسی طور پر محرک قرار دیا۔ پارٹی قائدین اور کارکنوں نے کئی اضلاع میں بی جے پی کے دفاتر کا گھیراؤ کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ اے اے پی لیڈروں نے الزام لگایا کہ بی جے پی مرکزی ایجنسیوں جیسے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، سی بی آئی اور محکمہ انکم ٹیکس کا غلط استعمال کر رہی ہے تاکہ اپوزیشن پارٹی کے لیڈروں کو نشانہ بنایا جاسکے اور غیر بی جے پی حکومتوں کو غیر مستحکم کیا جا سکے ۔ ہوشیار پور، پٹیالہ اور موہالی سمیت کئی اضلاع میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔
پلے کارڈز اٹھائے ہوئے مظاہرین نے مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور بی جے پی پر جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کا الزام لگایا۔ ہوشیار پور میں کارکنوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا بھی جلایا۔