پنجاب کے ریونیو عہدیداروں کے وفد کا دورہ حیدرآباد

   

حیدرآباد 15جون (پریس نوٹ) پنجاب کے ریونیو محکمہ کے عہدیداروں کے وفد نے حیدرآباد کا دورہ کیا اور تلنگانہ حکومت کے دھرانی پورٹل کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ وفد نے اراضی کے ریکارڈس کی برقراری اس میں شفافیت اور جواب دہی کے لئے دھرانی پورٹل کی ستائش کی۔ اس موقع پر کمشنر الیکٹرانک سرویسیس ڈیلیوری و ٹکنالوجی سرویسیس کے منیجنگ ڈائرکٹر جی ٹی وینکٹیشور راؤ نے دھرانی پورٹل پراجکٹ کی تفصیلات، اس کے نظریہ اور اس پر عمل آوری سے واقف کروایا۔ عملی جائزہ لینے ٹیم نے شمس آباد کے تحصیل آفس کا بھی دورہ کیا۔