اورئیا: اترپردیش کے اورئیا میں تیسرے مرحلے میں ہونے والے پنچایت الیکشن میں منصفانہ، پرامن اور وبائی پروٹوکول کے تحت مکمل کرائے جانے کیلئے ضلع کو 26 زون اور 141سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ کہیں پر کوئی بد نظامی نہ ہونے پائے اور پرامن الیکشن مکمل کرایا جا سکے۔ ضلع الیکشن افسر ؍ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سنیل کمار ورما نے کہا کہ منگل سے ضلع کے 8 مقامات جن میں کلیکٹریٹ ککور میں ضلع پنچایت اراکین اور بلاک دفتر اورئیا ، بدھونا، اجیت مل، بھاگیہ نگر، سہار، اچھلدا اور ایرواکٹرا میں پردھان، علاقہ پنچایت اور گرام پنچایت اراکین کی نامزدگی داخل کرنے کی شروعات ہوئی ہے ۔