حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنس ( سی سی آر اے ایس ) جو مرکزی وزارت آیوش کی قیادت میں چلایا جاتا ہے ۔ ادارے میں پنچہ کرما ٹکنیشن کورس میں داخلہ کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ ہیلت کیر سیکٹار کونسل ، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے ملحقہ ٹریننگ سنٹرس میں تربیت دی جائے گی ۔ یہ ایک سالہ سلف فینانسنگ ریگولر نان ریزیڈنشیل کورس ہے ۔ ہندی اور انگلش میں تعلیم رہے گی ۔ تربیت کے دوران دوسرے کورسس میں داخلہ کے لیے اجازت رہے گی ۔ تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے امیدواروں کا انتخاب ہوگا ۔ ٹریننگ سنٹرس میں نشستیں نئی دہلی کے سنٹرل آیورویدک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( سی اے آر آئی ) میں 10 کیرالا کے چیروتونی کے نیشنل آیورویدک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار پنچہ کرما میں 30 جموں ریجنل آیورویدک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں 15 نشستیں پائی جاتی ہیں ۔ ہر سنٹر میں نصف فیصد نشستیں خواتین کے لیے مختص رہیں گی ۔ کورس کی فیس 30 ہزار درخواست کی فیس 500 روپئے رجسٹر یا اسپیڈ پوسٹ کے ذریعہ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 ستمبر ہے ۔ منتخب امیدواروں کی فہرست یکم اکٹوبر کو جاری کی جائے گی ۔ اور کورس کا آغاز اکٹوبر میں ہوگا ۔ ویب سائیٹ
ccras.nic.in ملاحظہ کریں
۔۔A