آدھار اور ایس ایس سی سرٹیفیکٹ میں یکساں نام ضروری
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت نے پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کے رجسٹریشن کے لیے ایک نیا طریقہ کار وضع کیا ہے ۔ تعلیمی سال 2024-25 سے ایس سی طلباء پر لاگو مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق جاری کردہ نیا طریقہ کار امیدواروں کو e-pass ویب سائٹ پر ڈیمو تصدیق کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ طلباء کو یقینی بنانا ہوگا کہ آدھار اور ایس ایس سی سرٹیفیکٹ پر ان کا نام ایک ہی ہو ۔ ورنہ انہیں آدھار میں اسے درست کرنا ہوگا ۔ اس کے بعد طلباء کو اپنی بائیو میٹرک تصدیق meeseva سنٹر پر کرنی ہوگی اور بعد میں e-pass ویب سائٹ پر مکمل رجسٹریشن کرنی ہوگی ۔ طلباء کو بینک اکاونٹ کی آدھار سیٹنگ کو بھی مکمل کرنی ہوگی ۔ حکومت نے پرنسپل ؍ کالجوں سے کہا کہ وہ ڈیجیٹل کیز خریدیں اور e-pass ویب سائٹ پر رجسٹر کریں ۔ اس کے علاوہ کالجوں کو آن لائن درخواستوں کی تصدیق کرنی چاہئے اور ڈیجیٹل کیز کے ذریعہ اسے ضلعی دفاتر کو منظوری کے لیے بھیجنا چاہئے ۔ ایس سی طلباء کو پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کے رجسٹریشن اور منظوری کا نیا طریقہ کار بھی e-pass ویب سائٹ کے ہوم پیج پر رکھا گیا ہے ۔ طلباء سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ طریقہ کار سے گزریں اور اپنی اسکالر شپ کی درخواستیں e-pass ویب سائٹ پر رجسٹر کریں ۔۔ ش