پولاورم کے کام مانسون میں نہیں رکیں گے : جگن

   

Ferty9 Clinic

امراوتی ۔ آندھرا پردیش کے میگا پراجیکٹ پولاورم آبپاشی پراجیکٹ کے کام شیڈول کے مطابق بھی جاری رہیں گے اور مانسون میں بھی انہیں روکا نہیں جائیگا ۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے یہ بات بتائی ۔ سینئر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس میں چیف منسٹر نے چھ بڑے آبپاشی پراجیکٹس بشمول پولاورم کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ ایک سرکاری بیان میں چیف منسٹر کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا گیا کہ پولاورم کے کام شیڈول کے مطابق ہونگے اور مانسون سیزن میں بھی جا ری رہیں گے ۔ ریاستی حکومت نے پولاورم پراجیکٹکی تکمیل کیلئے ڈسمبر 2021 کی مہلت مقرر کی ہے اور اس کے کام میگھا انجینئرنگ و انفرا اسٹرکچر لمیٹیڈ کی جانب سے انجام دئے جا رہے ہیں۔ گذشتہ ڈسمبر میں مرکزی وزیر آبی وسائل نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ پولاورم پراجیکٹ کی تکمیل کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ریاستی حکومت کتنی جلدی باز آبادکاری اور دوسرے کام انجام دیتی ہے ۔ یہاں پراجیکٹ کے متاثرین کی باز آبادکاری اور ان کی راحت کاری پر 33,000 کروڑ روپئے کے خرچ آئیں گے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خرش در اصل اصل آبپاشی پراجیکٹ کی لاگت سے زیادہ ہے ۔ اس پراجیکٹ سے زراعت کیلئے پانی فراہم کرنے کے علاوہ 960 میگاواٹ برقی پیدا کرنے کا بھی نشانہ ہے ۔