چکن اور انڈے کھانے میں کوئی خطرہ نہیں‘ مکمل محفوظ
حیدرآباد۔/2 مارچ، ( پریس نوٹ ) تلنگانہ پولٹری فیڈریشن (TPF) کے نمائندے کے موہن ریڈی، وی بھاسکر راؤ، نیشنل ایگ کوآرڈینیشن کمیٹی (NEC) کے جی چندر شیکھر ریڈی، تلنگانہ پولٹری بریڈرز اسوسی ایشن (TPBA) کے جی رمیش بابو، ڈی رام ریڈی، کے جی آنندگارو اور پولٹری انڈیا کے ادے سنگھ بیاس گارو اور سنجیو چنتاور، ڈاکٹر جی رنجیت ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ کے چیف منسٹر سری انوملا ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ انہوں نے عوام میں پولٹری مصنوعات جیسے مرغی اور انڈوں کے فوائد کے فروغ دینے میں مدد کی درخواست کی تاکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ یہ اعتماد پیدا کیا جاسکے کہ چکن اور انڈے کھانے میں کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ چیف منسٹر نے اس درخواست کا مثبت جواب دیا اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر احکامات جاری کرنے کی ہدایت دی۔ ہم اس فوری ردعمل پر ان کے بے حد شکرگزار ہیں۔