پولیس تحویل میں اموات مفرور پولس کانسٹبل گرفتار

   

تتوکوڈی۔ تمل ناڈو کے محکمہ کرائم برانچ نے حراست میں باپ۔بیٹے کی موت کے معاملے مں استھانکلم تھانے کے معطل کانسٹبل موتوراج کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ویلتھی کلم کے ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ بیر محی الدین کی رہنمائی میں خصوصی ٹیم نے پسارور گاؤں سے اپنے گھر میں چھپے ہوئے موتھوراج کو کل دیر رات گرفتار کرلیاکوجو شدت سے ‘مطلوب’ ملزم تھا۔ ابتدائی پوچھ تاچھ کے بعد اسے جیوڈیشیل مجسٹرییٹ کے سامنے پیش کیا اور اسے 17 جولائی تک تحویل میں دے دیا گیا ۔