پولیس تقررات پارٹ 2 کیلئے 91 فیصد امیدواروں نے درخواستیں داخل کی

   

بہت جلد فزیکل ایونٹس ، خانہ پوری میں غلطیاں درست کرنے سہولت
حیدرآباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) صدرنشین ٹی ایس ایل پی آر بی وی وی سرینواس راؤ نے کہا کہ پولیس جائیدادوں پر تقررات کیلئے پارٹ 2 درخواستیں داخل کرنے کی مہلت اختتام کو پہنچی۔ ایس آئی اور کانسٹیبل جائیدادوں کے پریلمس میں کوالیفائی کرنے والے 91 فیصد امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہے۔ فزیکل ایونٹس کو کوالیفائی کرنے والے 5,07,890 کے منجملہ 4,63,970 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں۔ بورڈ کے صدرنشین سرینواس راؤ نے بتایا کہ ایس آئی۔ کانسٹیبل کی جائیدادوں کیلئے پارٹ 2 درخواستوں کی خانہ پری کے دوران اگر کوئی غلطیاں ہوئی ہیں تو اس سے امیدواروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پارٹ 2 درخواستوں میں غلطیوں کو درست کرنے کیلئے اڈپٹ آپشن دیا جارہا ہے۔ فی الحال پارٹ 2 درخواستوں کی خانہ پری کرنے والے تمام امیدواروں کے ایونٹس کی تکمیل کے بعد سرٹیفکیٹ ویریفیکشن سے قبل اڈیٹ آپشن دیا جائے گا۔ صدرنشین بورڈ نے کہاکہ بہت جلد فزیکل ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ آئندہ ماہ ڈسمبر کے اختتام سے قبل اس عمل کو تکمیل کرنے کی حکمت تیار کی جارہی۔ بہت جلد فزیکل ایونٹس کیلئے اڈیٹ کارڈس جاری کئے جائیں گے۔ ن