پرتاپ گڑھ:اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ کندھئ علاقے کے شیوست گاوں میں اتوار کی تاخیر شام راستہ کے تنازعہ کا تصفیہ کرانے گئ پولیس پر ایک فریق نے حملہ کر دیا ،جس میں چوکی انچارج سمیت دو پولیس ملازمین زخمی ہو تئے ۔پولیس نے سات ملزمان کے خلاف کیس درز کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سریندر دیویدی نے بتایا کہ شیوست گاوں کے بھال چندر و رمیندر سنگھ کے مابین راستہ کا تنازعہ ہے ۔جس کی شکایت بھال چندر نے راستہ کھلوانے کے لیئے کیا تھا ۔اتوار کی شام پولیس راستہ کے تنازعہ کے تصفیہ کے لیئے پہونچی تو کہا سنی کے دوران رامیندر کی جانب سے لوگ مشتعل ہوگئے اور پولیس پر حملہ کر دیا ،جس میں دلیپ پور پولیس چوکی انچارج ایس آئی جئے شنکر تیواری و کانسٹبل ارون سمیت دو پولیس ملازمین زخمی ہوگئے ۔پولیس دونوں زخمیوں کا طبی معائنہ کراکر رامیندر سنگھ سمیت سات ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کر رامیندر سنگھ کو گرفتار کر لیا ۔