پولیس کمانڈ کنٹرول سنٹر کے 95 فیصد تعمیری کام مکمل

   

تاحال 450 کروڑ کے اخراجات، وزیر داخلہ محمد محمود علی نے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا
حیدرآباد۔10۔ مئی (سیاست نیوز) وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ کمانڈ کنٹرول روم سنٹر کے 95 فیصد تعمیری کام مکمل ہوگئے ہیں ۔ آئندہ تین ماہ میں اس کا افتتاح کیا جائے گا ۔ وزیر داخلہ نے بنجارہ ہلز میں اینٹی گریٹیڈ پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر پولیس ہاؤزنگ کارپوریشن صدرنشین کے دامودھر ڈی جی پی ایم مہیندر ریڈی پولیس کمشنر سی وی آنند کے علاوہ شاہ پور بی پلونچی بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد محمود علی نے کہا کہ کمانڈ کنٹرول سنٹر کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ۔ ملک میں عصری ٹکنالوجی سے لیس اپنی نوعیت کا واحد کمانڈ کنٹرول سنٹر ہے جس کی تعمیر پر 585 کروڑ روپئے کا تخمینہ ہے۔ تاحال 450 کروڑ روپئے خرچ کردیئے گئے ہیں۔ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل پر چیف منسٹر کے سی آر نے لاء اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرنے محکمہ پولیس پر خصوصی توجہ دی ہے۔ ریاست میں امن کی برقراری کے باعث سرمایہ کاری ہورہی ہے ۔ یہ ایک منفرد عمارت ہے جس کی ملک بھر میں نظیر نہیں ملتی ۔ عصری ٹکنالوجی کا استعمال کرکے تعمیر کیا جارہا ہے ۔ اس سنٹر سے 10 لاکھ سی سی کیمروں کو مربوط کیا جائے گا ۔ سنٹر جرائم کا تجزیہ و نگرانی، انسداد دہشت گردی ٹیموں کی رہائشگاہ کوئک ری ایکشن ٹیم کیلئے معاون ہوگا ۔ ن