پولیس کی لاپرواہی ، ایک گاڑی کا چالان دوسری گاڑی پر

   

یلاریڈئ /8 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کچھ دیڑھ ہوشیار گاڑی راں افراد چالان سے بچنے کیلئے غلط راستہ اختیار کرکے اپنا چالان دوسرے گاڑی رانوں پر تھوپ دیا جارہا ہے اور دوسرے گاڑی رانوں کو ادا کرنا پڑ رہاہے ۔ اس طرح کے واقعات منڈل سداشیو نگر مستقر پر پیش آرہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق منڈل مستقر کے نرسملو کی TSC7878 نمبر والی گاڑی سی ڈی ڈیلکس بائیک ہے اور کاماریڈی میں ایک فرد کی گاڑی کا نمبر TS17D7878 کی فیشن پرو بائیک ہے ۔ اس نے اپنے گاڑی سے ڈی کو سی میں تبدیل کردیا ۔ جس سے اس کا چالان بنا ہلمیٹ والا جرمانہ نرسملو کو آنے پر چونک پڑا ۔ اس کے بعد آن لائن میں گاڑی کی فوٹو دیکھنے پر اس کی گاڑی نہ ہونے پر تعجب ہوا پولیس سے ربط کیا جس سے ایک کا جرمانہ دوسری گاڑی کو آگیا ۔ اس طرح گاڑی کے نمبر میں الٹ پھیر کرنے سے دوسری گاڑی کے مالکان کو اس کا قمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے جس کی روک تھام ضروری ہے ۔
یلاریڈی میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا بے رحمانہ قتل
یلاریڈی /8 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) زرعی اراضی فروخت کرنے کیلئے اراضی نہ ہونے پر اپنی ہی ماں کو بیٹے نے ہی قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ یلاریڈی کے گنڈی ماسائی پیٹ کے علاقہ میں پیش آیا ۔ سب انسپکٹر گنیش کی تفصیلات کے مطابق موضع سے تعلق رکھنے والی 57 سالہ پوچماں کے نام تین ایکڑ زرعی اراضی ہونے پر اس میں سے دو ماہ قبل چار گنٹہ اراضی فروحت کرکے بیٹے کا قرض ادا کیا تھا ۔ بیٹا سنجیو پھر سے دو ایکڑ اراضی فروخت کرنے کی بات کرنے پر ماں اور بیٹے کے درمیان پیر کی رات جھگڑا پیش آیا اور دوسرے دن صبح سنجیو نے ماں کو منہ کے اوپر تکیہ رکھ کر دباکر اسے قتل کرڈالا ۔ اس کے بعد اپنی بڑی بہن کو اطلاع دی کہ ماں فوت ہوگئی ہے ۔ بہن سایووا نے آکر بھائی کو خوب ڈانٹا اور اُف بھی نہ کرنے پر اس نے پولیس سے شکایت کرڈالی ۔ پولیس نے سنجیو کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر اس نے قتل کا جرم قبول کرلیا اور کچھ سال قبل آرمور علاقہ میںمزدوری کے کام پر جاکر وہاں دوسرے طبقہ کی لڑکی سے عشقیہ شادی کرلیا تھا اسے دو لڑکے بھی ہیں ۔ اس کا قرض ادائیگی کیلئے اراضی فروخت کرکے کام نکالنے کیلئے ماں کو راضی کرنے کی کوشش کیا لیکن راضی نہ ہونے پر بیٹے نے ہی ماں کا قتل کردینے کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے ملزم کو ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔