جگدل پور: چھتیس گڑھ کے سکماضلع میں آج صبح پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں ضلع ریزرو پولیس کے سب اسسٹنٹ انسپکٹر سمیت تین جوان شہید اور ایک جوان زخمی ہو گیا۔ تصادم میں 6 نکسلائٹس کے مارے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ سکما کے پولیس افسر سنیل شرما نے بتایا کہ جگرگنڈا تھانہ سے آج صبح 7 بجے مرکزی سیکوریٹی فورس اور ریزرو پولیس فورس کے پچاس جوانوں کا مشترکہ فورس کدیڑ کے راستے گشت پر نکلا تھا۔ کچھ دور جانے کے بعد گھات لگائے نکسلیوں نے پولیس پرفائرنگ کی۔ اس دوران دونوں طرف سے آدھے گھنٹے تک فائرنگ ہوئی، جس میں 3 جوان شہید ہوگئے ۔