پون کلیان کا ویزاگ اسٹیل پلانٹ دھماکہ کے مقام کا معائنہ اور زخمیوں کی عیادت کی

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان نے ویزاگ اسٹیل پلانٹ میں دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا جہاں آٹھ مزدور جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے ۔ انہوں نے مہلوک کارکنوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 33 سالوں میں ایسا واقعہ نہیں ہوا ۔ انہوں نے دھماکے کی تین رکن کمیٹی کے ذریعہ تحقیقات کا حکم دیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے میڈیا کو بتایا کہ کارکنوں نے دھماکے سے قبل ایک واقعہ کی اطلاع دی ۔ انہوں نے کارکنوں کو حکومتی تعاون کا تیقن دلایا اور کہا کہ وہ اسٹیل پلانٹ کی نجکاری نہ کرنے کے پابند ہیں ۔ انہوں نے وی ایس پی حکام پر زور دیا کہ وہ مسلسل چوکسی رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں ۔ پون کلیان نے کہا کہ تین رکنی پینل کی پیش کردہ رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے ویزاگ میں کمس دواخانہ کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں تیقن دیا کہ زخمیوں کے علاج کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی ۔۔ ش a/b