پونے 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے شہر پونا میں شیعہ برادری کے ارکان نے ایران کے ایک سرکردہ کمانڈر کی امریکی حملہ میں ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان پیدا شدہ کشیدگی کے درمیان جمعہ کو ایک احتجاجی جلوس منظم کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ سے یگانگت کا اظہار کیا۔ شیعہ برادری کے ایک وفد نے ڈسٹرکٹ کلکٹر نول کشور رام کو ایک یادداشت پیش کی۔ جس میں ایران ۔ امریکہ تصادم میں ہندوستان سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔ احتجاجی مظاہرین قلب شہر کے علاقہ کیمپ میں واقع امام باڑہ پر جمع ہوئے تھے۔