ٹوئٹر پر واقعہ کے خلاف سخت ناراضگی کے ساتھ لوگوں نے کیفے کو بنایا شدید تنقید کا نشانہ
پونے۔ ایک عورت پونے کے عالیشان ریسٹورنٹ میں گئی جہاں پر اس کو واش روم میں ایک خفیہ کیمرہ دیکھائی دیا جس پر ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری تھا۔مذکورہ واقعہ 3نومبر کے روز بی ہائیو نامی کیفے میں رونما ہوا‘ جو پونے کے ہنجا واڑہ علاقے میں ہے۔
سوشیل میڈیا پر تصوئیر شیئر کرتے ہوئے اس نے لکھا کہ”جب میں پونے میں بی ہائیو نامی اس ریسٹورنٹ میں گئی۔ مجھے عورتوں کے واش روم کے اندر ایک خفیہ کمیرہ نصب ملا‘ جب میں نے انتظامیہ سے اس موضوع پر بات کی توانہوں نے مجھ سے دس منٹ باہر کھڑے ہونے کا استفسار کیا اور کیمرہ ہٹادیاگیا“۔
اس نے مزید لکھا کہ”انتظامیہ سے شکایت کا کوئی مطلب نہیں ہے کیونکہ شاندار عملے نے خاطی اورفون کیمرے کے متعلق بہانے بازی کرتے رہے مگر کوئی کوشش نہیں ہے۔ بارہا استفسار اورکیفے میں ہنگامے کے بعد مذکورہ منیجر نے ہمیں رشوت دینے کی یہ کہتے ہوئے کوشش کی کہ”کیا کریں گے ان لڑکوں کا؟‘فون او رخاطی‘ بی ہائیوانڈیا کی شاندار حمایت“۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جب اس نے انتظامیہ کو فون کیمرہ کے متعلق جانکاری دی تو دس منٹ میں نکال دیا گیا۔کیا یہی احترام ہے جس کے ہم مستحق ہیں جو واش روم میں کم سے کم ہماری حفاظت اور رازداری کی شکل میں ملنی چاہئے۔
اب ایسے بڑی کیفے بھی عورتوں کے لئے واش روم کے اندر محفوظ نہیں ہیں جس کی ریکارنگ کی جارہی ہے۔ ایک لڑکی ہونے کے ناطے‘ میں ہمیشہ عوامی مقامات کے واش روم کی ایک سو مرتبہ جانچ کرتی ہوں“۔ٹوئٹر پر واقعہ کے خلاف سخت ناراضگی کے ساتھ لوگوں نے کیفے کو بنایا شدید تنقید کا نشانہ
https://twitter.com/RichaChadha/status/1192001656134586368
https://twitter.com/fashionosh/status/1191461296748687360
پونے پولیس نے ٹوئٹر کا سہارا لینے والوں کو ردعمل پیش کرتے ہوئے یہ کہاکہ وہ ایک شکایت درج کرانے چاہیں گی
We have got in touch with @PCcityPolice to look into this as it’s in there jurisdiction. They will certainly do the needful and take necessary action.
— पुणे शहर पोलीस (@PuneCityPolice) November 6, 2019