پوٹن کینسر کے باعث صرف 3 سال زندہ رہیں گے روسی انٹلیجنس کا دعویٰ

   

ماسکو: روسی انٹیلی جنس افسر نے دعویٰ کیا ہے صدر پوٹن صرف 3 سال مزید زندہ رہیں گے کیونکہ ان میں تشخیص کیا گیا کینسر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے صدر پیوٹن کے بیمار ہونے کی قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا روسی صدر بالکل ٹھیک ہیں اور ان میں کسی بیماری کی نشاندہی کرنے والی کوئی علامت نہیں۔ روسی فیڈرل سکیورٹی سرویس کے افسر نے دعویٰ کیا 69 سالہ پوٹن دن با دن اپنی بینائی کھو رہے ہیں۔ پوٹن کی صحت کے بارے میں تازہ ترین انکشاف سابق روسی جاسوس بورس کارپیچکوف کو بھیجے گئے پیغام میں کیا جو اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے صدر پوٹن کے بیمار ہونے کی قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا روسی صدر بالکل ٹھیک ہیں اور ان میں کسی بیماری کی نشاندہی کرنے والی کوئی علامت نہیں۔