پوٹن کے متنازعہ بیان پر پولینڈ میں روسی سفیر کی طلبی

   

وارسا : پولینڈ کے خلاف روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے متنازعہ بیان پر احتجاج کیلئے روسی سفیر کو طلب کرلیاگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتہ کے روز پولینڈ کے نائب وزیر خارجہ پاؤل جابلونسکی نے پولش پریس ایجنسی (پی اے پی) کو بتایا کہ پولینڈ کی جانب سے طلبی پر روسی فیڈریشن کے سفیر سرگئی آندریف صبح 10 بجے وزارت خارجہ میں پیش ہوئے۔واضح رہے کہ روسی صدر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ موجودہ پولینڈ کے مغربی علاقے سابق سوویت رہنما جوزف اسٹالن کی طرف سے تحفہ ہیں، کیا وارسا میں ہمارے دوست اسے بھول گئے ہیں؟ ہم انہیں پھر سے یاد دلائیں گے۔روسی صدر نے پولینڈ پر الزام لگایا تھا کہ وہ پولش، لیتھوانین اور یوکرینی فوجی گروپ کی تشکیل کے ذریعہ یوکرین کے مغربی حصے پر قبضہ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔پوٹن کے بیان کے بعد پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اسٹالن ایک جنگی مجرم تھا جو لاکھوں اموات کا ذمہ دار ہے، اس سچائی کو کبھی جھٹلایا نہیں جا سکتا۔