حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری(سیاست نیوز) سابق اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو کم عمر میں اہم عہدہ پر فائز ہونے کیلئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ساتھی ارکان کو حیرت میں ڈال دیا۔ اسمبلی میں مباحث کے دوران مداخلت کرتے ہوئے پوچارم سرینواس ریڈی نے کہا کہ وہ عوام کے فیصلہ کو تسلیم کرتے ہیں جنہوں نے کانگریس کو اقتدار اور بی آر ایس کو اپوزیشن کا مقام دیا ہے۔ سابق اسپیکر نے کہا کہ وہ ریونت ریڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ کم عمری میں وہ اس عہدہ تک پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال تک برقراری اور ریاست کیلئے بہتر کام کرنے کیلئے وہ خدا سے دعا گو ہیں۔ سرینواس ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی پانچ برسوں تک ریاست کی ترقی کیلئے حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بی آر ایس کی جانب سے حکومت کو عوام سے کئے گئے وعدے یاد دلائے جارہے ہیں اور وزراء کو مشتعل ہونے کی ضرورت نہیں۔ 1