حیدرآباد ۔ 23 مارچ (سیاست نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوجانے اور آبی آلودگی تیزی سے پھیلنے کا جائزہ لینے کے بعد ایک سافٹ ویر ملازم دوسرے نوجوان کے ساتھ مل کر رکشہ کی طرز پر ایک گاڑی تیار کیا ہے جس کو ’’نتیک‘‘ نام دیا گیا ہے۔ یہ گاڑی ایک وقت میں 7 مسافروں کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک لے جاسکتی ہے۔ یہ گاڑی ٹکنالوجی کا مجموعہ ہے۔ سائیکل چلانے کی طرح اس کو 5 افراد پینڈل مارتے ہوئے لے جاسکتے ہیں یا چھت پر نصب کردہ سولار پیانلس سے برقی پیدا کرنے والے ایکسلریٹر سے بھی اس کو چلانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ باچوپلی چوراستہ سے میاں پور کراس روڈ تک اس کا ٹرائل رن بھی کیا گیا۔ بورم پیٹ کے سافٹ ویر ملازم پرنائیے اور اس کا دوست آکاش جو ورکشاپ چلاتا ہے۔ 8 ماہ تک محنت کرنے کے بعد اس گاڑی کو تیار کیا ہے جس پر 50 ہزار روپئے کے مصارف آئے ہیں۔ بیاٹری کو ایک مرتبہ چارج کرنے پر 200 کیلو میٹر تک اس گاڑی کے ذریعہ سفر کیا جاسکتا ہے۔ن