پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی : ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اتوار کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کے بعد مسلسل سات دنوں تک ان کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے ۔انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے ، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے ۔25 مئی کو عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے تک کی کمی ہوئی۔