نئی دہلی : بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ کے باوجود جمعہ کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 0.40 فیصد اضافے کے ساتھ 92.75 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.43 فیصد اضافے کے ساتھ 84.87 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔