پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے اضافے پر راہل گاندھی کا مودی سرکار پر حملہ

,

   

کانگریس رہنما راہل گاندھی ان دنوں وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کے خلاف جارحانہ موقف اپنائے ہوئے ہیں۔ کورونا ویکسینیشن مہم ہو یا حکومت کی جانب سے کورونا وبا کو کنٹرول کرنے میں مبینہ ناکامی ، ضروری ادویات کی بلیک مارکیٹنگ ہو یا ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا معاملہ، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہر معاملے پر حکومت کو طعنہ زنی کی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کے معاملے پر راہل نے جمعہ کے دن ٹویٹ کرکے حکومت پر طنز کسا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ، ‘مودی سرکار کی ترقی کی یہ حالت ہے کہ اگر کسی دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوتا ہے تو یہ بڑی خبر بن جاتی ہے!’