نئی دہلی : ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 29ویں دن بھی مستحکم رہیں ۔ آئل مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج دہلی میں پیٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے ، جبکہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے ۔