نئی دہلی: ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جس کی وجہ سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 37ویں دن بھی مستحکم رہیں۔ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر ہے ۔