پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

   

نئی دہلی: ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے ، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے ۔عام آدمی کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیاتھا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے تک کی کمی ہوئی ہے ۔