نئی دہلی : تیل کی بین الاقوامی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے رہنے کے باوجود، گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔بین الاقوامی سطح پر لندن برینٹ ہفتے کے آخر میں 93.02 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 87.25 ڈالر فی بیرل پر رہا۔گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے ۔ دو ماہ سے زائد عرصے سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔