پٹرول کی قیمت 70 اور ڈیزل کی 64 سے زیادہ ہوگئی

   

نئی دہلی۔ 14 جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت 70 روپئے فی لیٹر سے زیادہ اور ڈیزل کی 64 روپئے سے زیادہ ہوگئی ۔ قیمتوں میں مسلسل پانچویں دن اضافہ کیا گیا ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں 38 پیسہ فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 49پیسہ فی لیٹر اضافہ ہوا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 75.77 فی لیٹر اور ڈیزل کی 67 ہوگئی ۔ ایک ریاست سے دوسری ریاست میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق موجود ہے ۔