پٹنہ :مشرقی پٹنہ میں آج دو گروپس کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ گٹھولی گاوں میں دو افراد کے مابین پارکنگ تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا ۔ دونوں علاقہ میں با اثر سمجھے جاتے ہیں۔ فریقین نے بحث و تکرار کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی ۔ گوتم کمار نامی ایک شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا پٹنہ میڈیکل کالج میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا ۔ مزید دو افراد پٹنہ میڈیکل کالج و ہاسپٹل میں شریک کئے گئے ہیں جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔