پٹھان معاملہ۔ایودھیا کے پجاری نے کہا’شاہ رخ خان کوزندہ جلادیں گے‘

,

   

انہوں نے ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کی بھی اپیل کی ہے
لکھنو۔ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ پر بیان دیکر ایودھیاکے پجاریوں نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیاہے۔ مہنت پارمہنس اچاریہ برائے تپساسوی چھاونی نے کہا ہے کہ اگر کبھی ملاقات ہوگئی تو وہ شاہ رخ خان کوزندہ بھی جلادیں گے۔

پرم ہنس اچاریہ نے مزیدکہاکہ بھگوا رنگ کی توہین گیت”بے شرم رنگ“ میں کی گئی ہے۔مذکورہ پجاری نے کہاکہ ”اس ضمن میں ہماری سناتھن دھرم کے لوگ مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔

آج ہم نے شاہ رخ خان کے پوسٹرس جلائے ہیں۔ اگر میری ملاقات فلم جہادی شاہ رخ خان سے ہوجاتی ہے تو اسکو زندہ جلادوں گا“۔ اچاریہ یہیں پر نہیں روکے۔ انہوں نے کہاکہ اگر’پٹھان‘ فلم تھیٹرس میں ریلیز ہوتی ہے تو اس کو بھی جلادیں گے۔

انہوں نے ”پٹھان“ کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ ہنومان گری کے سادھو مہنت راجو داس نے بھی فلم کے خلاف احتجاج کیاہے۔

اس فلم کے گانے”بے شرم رنگ“ میں زعفرانی رنگ کے لباس پر سیاسی قائدین اور دائیں بازو حامی مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔