نئی دہلی۔اتوار کے روز وزرات صحت اور خاندانی بہبود نے جانکاری دی تھی کہ ہندوستان میں پچھلے24گھنٹوں میں 1,14,460نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس میں 1,89,232لوگ ڈسچارج ہوگئے ہیں اور 2677افراد کی موت ہوگئی ہے۔پچھلے دوماہ میں یہ سب سے کم درج معاملات ہیں۔ اپریل5کے روز 96,982معاملات درج ہوئے تھے۔
اس کے بعد کے روز1,15,736نئے معاملات کا اندراج عمل میں آیاتھا۔اب تک جملہ درج منفی معاملات2,88,09,339ہیں جس میں 2,69,84,781صحت یابی اور 14,77,799فعال معاملات بھی شامل ہیں۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے جانکاری دی ہے کہ جون5تک 36,47,46,522نمونے جانچ کے لئے حاصل کئے گئے ہیں جس میں ہفتہ کے روز لئے گئے 20,36,311نمونے بھی شامل ہیں۔
قومی سطح پر صحت یابی کی شرح93.67فیصد ہوگئی ہے اور ہفتہ واری منفی شرح دریں اثناء 6.54فیصد پر توقف کی ہوئی ہے۔
اب تک 23,13,22,417افراد کو ٹیکہ لگادیاہے۔