پڈوچیری: مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں این آر کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے بدھ کو پانچ نئے اراکین کو شامل کرکے وقف بورڈ کی تشکیل نو کردی۔چہارشنبہ کو جاری کردہ ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے ) کے جنوبی کرائیکل سے ایم ایل اے ، اے ۔ ایم ایچ ناظم، پڈوچیری سے ایڈوکیٹ سید محی الدین احمد، کرائیکل سے محمد ظہیر حسین، پڈوچیری سے خواتین سماجی کارکن محمد فضیلہ فاطمہ اور عبدالرحمان، ان پانچوں اراکین کو وقف بورڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔