پکوان گیاس ایل پی جی میں فی سلینڈر25روپئے کا اضافہ

,

   

پچھلے سات سالوں میں گھریلو پکوان گیس کی قیمتوں میں دوگنا سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ یکم مارچ2014کو گھریلو گیس کی قیمت فی سلینڈر15.2کے جی پر410.05روپئے میں فروخت کی جاتی تھی۔


نئی دہلی۔مذکورہ ایل پی جی پکوان گیس کے سلینڈروں کے تمام زمروں جس میں رعایت پر فراہم کی جانے والی گیس بھی شامل کی چہارشنبہ کے روز فی سلینڈر25روپئے کا اضافہ کردیاگیا ہے‘ پچھلے دو ماہ میں تیسرے مرتبہ ان قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تیل کمپنیوں کی جانب سے اعلان کردہ قیمتوں کے اعلامیہ کے بموجب دہلی میں 14.2کے جی کا رعایتی اور غیر رعایتی ایل پی جی فی سلینڈر14.2کے جی کی دہلی میں اب قیمت884.50روپئے ہے۔

پچھلے سات سالوں میں گھریلو پکوان گیس کی قیمتوں میں دوگنا سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

یکم مارچ2014کو گھریلو گیس کی قیمت فی سلینڈر15.2کے جی پر410.05روپئے میں فروخت کی جاتی تھی۔غیررعایت والے ایل پی جی کی قیمتوں میں یکم اگست کے روز25روپئے کا اضافہ ہوا ہے اور 18اگست کو اسی تناظر میں پھر ایک مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔

صنعتی ذرائع نے کہاکہ رعایتی ایل پی جی کی قیمت میں یکم اگست کے روز اضافہ نہیں کیاگیاکیونکہ پارلیمنٹ میں اجلاس چل رہاتھا اورحکومت کو اپوزیشن کی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

یکم جنوری سے رعایتی ایل پی جی کی قیمتو ں میں تازہ جملہ اضافہ 190روپئے تک فی سلینڈر ہوا ہے۔مذکورہ حکومت کی پالیسی کے تحت 14.2کے جی کی فی گھر والے لو 12سلینڈرس کی سربراہی رعایت پر مارکٹ کی قیمتوں سے کم ہوتی ہے۔ کسی مقدار میں مارکٹ کی قیمت غیر رعایتی نرخوں پر آتی ہے۔

تاہم قیمتوں میں ماہانہ اضافہ رعایت کو ختم کرنے کا سبب بنا ہے۔ یہ ماہانہ اضافہ نے مئی2020سے ہوا ہے جس کی وجہہ سے رعایت ختم ہوگئی ہے۔کچھ دوردراز کے علاقوں کو چھوڑ کر جہاں پرمال بردار سبسڈی کا تھوڑا حصہ ملتا ہے‘ سبسڈی اورغیر سبسڈی ایل پی جی بڑی شہروں میں برابر ہوگئے ہیں۔پ

چھلے سات سالوں میں گھریلو پکوان گیس کی قیمتوں میں دوگنا سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ یکم مارچ2014کو گھریلو گیس کی قیمت فی سلینڈر15.2کے جی پر410.05روپئے میں فروخت کی جاتی تھی۔ممبئی میں ایک 14.2کے جی ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 884.50روپئے ہے وہیں کلکتہ میں 911روپئے کے ہیں چار بڑے شہروں میں سب سے زیادہ ہیں۔

مذکورہ 19کے جی کمرشیل سلینڈر کی قیمت میں 75روپئے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اب دہلی میں قیمت1693روپئے ہے۔

درایں اثناء ایک ہفتہ سے زائد تک بغیر کسی تبدیلی کے پٹرول کی قیمتوں میں 10پیسے اورڈیزل کی قیمتو ں میں 14پیسوں کی کمی ائی ہے۔

اب دہلی میں پٹرول کی قیمت 101.34روپئے اورممبئی میں 107.39فی لیٹر ہے۔ ڈیزل کی قیمت دہلی میں 88.77اور ممبئی میں 96.33روپئے فی لیٹر ہے۔