حیدرآباد۔/6 جولائی، ( سیاست نیوز) پکوان گیس کی قیمت میں اچانک اضافہ کے خلاف مہیلا کانگریس کارکنوں نے بی جے پی آفس کے گھیراؤ کی کوشش کی۔ صدر مہیلا کانگریس سنیتا راؤ اور سٹی صدر ورا لکشمی کی قیادت میں مہیلا کانگریس کارکنوں نے اچانک بی جے پی آفس پہنچ کر مرکزی حکومت اور بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی کی۔ پولیس نے احتجاجی قائدین اور کارکنوں کو بی جے پی دفتر کے قریب جانے سے روک دیا اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ مہیلا کانگریس کے اس اچانک احتجاج کے سبب صورتحال کشیدہ ہوگئی اور بی جے پی آفس میں موجود کارکنوں نے جوابی نعرہ بازی کی۔ پولیس کو احتجاجیوں سے نمٹنے میں دشواری ہوئی اور مہیلا پولیس کو طلب کرتے ہوئے احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ر