پہلگام حملے کی مذمت، نیشنل کانفرنس کی قرارداد

   

سرینگر،21مئی(یو این آئی)نیشنل کانفرنس کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس چہارشنبہ کو پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس سرینگر میں منعقد ہوا، جس میں جموں، کشمیر اور لداخ کے تمام زونوں سے وابستہ اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد جموں و کشمیر اور لداخ میں موجودہ سیاسی و انتظامی صورتحال، عوامی مشکلات اور پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور و خوض کرنا تھا۔