پہلگام کے بعد عمر عبداللہ کا گلمرگ میں کابینی اجلاس

   

سری نگر، 28 مئی (یو این آئی) سیاحتی مقام پہلگام کے بعد جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چہارشنبہ کے روز وادی کے دوسرے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک کابینی میٹنگ کی صدارت کی۔ حکام کے مطابق یہ میٹنگ آج دو پہر کو منعقد ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں کابینی وزراء، انتظامی سیکرٹریوں، کشمیر کے صوبائی کمشنر، محکموں کے سربراہان اور سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقامات پر میٹنگوں کے انعقاد کا مقصد سیاحوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے ۔