سرکاری ، خانگی اسکولس میں زیر تعلیم طلبہ کی آن لائن میں تفصیلات درج
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سرکاری ، خانگی اور کارپوریٹ تعلیمی اداروں میں ایل کے جی تا دسویں جماعت تک زیر تعلیم ہر طالب علم کو ایک مستقل شناختی نمبر دستیاب کرایا جائے گا ۔ ضلعی محکمہ تعلیم کو ایک ریونٹ کے طور پر لیتے ہوئے ہر ضلع کے تمام اسکولس میں طلبہ کی تعداد جس میں سرکاری اسکولس ، خانگی اسکولس میں زیر تعلیم طلبہ کی تفصیلات محکمہ تعلیم کے عہدیدار آن لائن میں اندراج کررہے ہیں ۔ ریاستی حکومت ہر طالب علم کو (PEN) ’ پرمسمنٹ ایجوکیشن نمبر ‘ ( مستقل تعلیمی نمبر ) کے نام سے ہر طالب علم کو ایک منفرد نمبر الاٹ کرتی ہے ۔ جب کہ مرکزی حکومت ’ اپار ‘ نام سے طلبہ کو شناختی کارڈ فراہم کرتی ہے ۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں ہر ضلع میں سرکاری اور خانگی تعلیمی اداروں کی جامع معلومات کو اکٹھا کرنے کے لیے اس نظام کو نافذ کررہی ہے ۔ طلبہ کی تعداد گننے حکومت کی جانب سے مفت سربراہ کئے جانے والے کتابوں اور یونیفارمس کی تقسیم ، میڈ ڈے میل کی تقسیم وغیرہ کے لیے یہ عمل کار آمد ثابت ہوگا ۔ یہاں تک کہ اگر خانگی اسکولس میں زیر تعلیم طلبہ جو مختلف وجوہات کی بنا پر ایک اسکول سے دوسرے اسکول یا ایک ضلع سے دوسرے ضلع کے اسکول میں داخلہ لیتے ہیں تو تب بھی طالب علم کو تفویض کردہ مستقل شناختی نمبر تبدیل نہیں ہوگا اسکول کے رجسٹر میں درج PEN نمبر دسویں جماعت تک طالب علم کے پاس رہے گا ۔۔ 2