نئی دہلی ۔ /6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پی ایم سی ڈپازیٹرس کا ایک ہجوم ریزرو بینک آف انڈیا کے دفتر واقع دہلی کے روبرو جمع ہوگیا اور اسکام زدہ کارپوریشن بینک کے ڈپازیٹرس کی جمع شدہ رقم کے تحفظ کا حکومت ہند سے مطالبہ کرنے لگا ۔
وہ چاہتے تھے کہ ان کے ڈپازٹ مقررہ وقت کے اندر واپس کردیئے جائیں ۔ منگل کے دن آر بی آئی نے بینک سے رقم واپس حاصل کرنے کی حد صارفین کیلئے 50 ہزار روپئے کردی ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں بینک سے رقم نکالنے کی حد مقرر کی تھی جس کے بعد کھاتہ داروں نے شدید احتجاج شروع کیا۔