پی رویندر نے چیرمین فشریز فیڈریشن کا جائزہ حاصل کرلیا

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سینئیر جرنلسٹ پی رویندر نے کل یہاں تلنگانہ اسٹیٹ فیڈریشن آف فشریز اینڈ کوآپریٹیو سوسائٹیز کے چیرمین کی حیثیت سے جائزہ حاصل کیا ۔ انہوں نے یہ جائزہ وزیر انیمل ہسبنڈری اینڈ فشریز ٹی سرینواس یادو ، قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیرمین بی پرکاش مدیراج اور دیگر کارپوریشنس کے چیرمین کی موجودگی میں حاصل کیا جنہوں نے اس عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد دی ۔۔