پی وی نرسمہا راؤ کو بھارت رتن تلنگانہ کیلئے باعث فخر : ریونت ریڈی

   

ریاست کے سپوت کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز کا خیر مقدم ، چیف منسٹر کا اسمبلی میں خطاب
حیدرآباد۔9۔فروری(سیاست نیوز) پی وی نرسمہا راؤ کو بھارت رتن اعزاز کا اعلان تلنگانہ کے لئے باعث فخر ہے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے مرکزی حکومت کی جانب سے پی وی نرسمہا راؤ کو بھارت رتن اعزاز دیئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے لئے بات قابل فخر ہے ۔ انہو ںنے بتایا کہ نرسمہا راؤ نے ملک میں اقتصادی اصلاحات کے ذریعہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ان کی اس کاوش کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔چیف منسٹر تلنگانہ نے کہا کہ تلنگانہ کے سپوت کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے ایوان اسمبلی میں مرکز کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگرچیکہ نرسمہا راؤ کو ملک کا اعلیٰ ترین اعزاز فراہم کرنے میں تاخیر ہوئی ہے اور بعد از مرگ انہیں اس اعلیٰ ترین اعزاز کی فراہمی کا اعلان نہ صرف نرسمہا راؤ کے ارکان خاندان‘ ریاست کے عوام اور خود ریاست کے لئے اعزاز ہے۔ انہو ںنے نرسمہا راؤ کے افراد خاندان سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایوان اسمبلی میں ان کے خاندان کو مبارکباد پیش کی۔3