پی پدما سلطان بازار پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او مقرر

   

حیدرآباد : /17 مئی (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے شہر میں ایک اور پولیس اسٹیشن کو خاتون اسٹیشن ہاؤز آفیسر مقرر کیا ہے ۔ سلطان بازار پولیس اسٹیشن کیلئے پی پدما کو مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔ واضح رہے کہ 3 دن قبل پولیس کمشنر نے سلطان بازار پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر بھکشا پتی کو اراضی تنازعہ میں ملوث ہونے اور قمار بازار کے اڈوں کو فروغ دینے کے الزام میں معطل کیا تھا جس کے بعد یہ عہدہ خالی تھا ۔ پولیس کمشنر نے خاتون پولیس انسپکٹر کو شہر کے مصروف ترین تجارتی علاقہ کے پولیس اسٹیشن کا انسپکٹر مقرر کیا ہے ۔ واضح رہے کہ لالہ گوڑہ پولیس اسٹیشن کیلئے پی مدھو لتا کو شہر کی پہلی خاتون اسٹیشن ہاؤز آفیسر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے۔ ب