حیدرآباد۔/11 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی راجہ سنگھ پر پی ڈی ایکٹ کی برخواستگی کی درخواست کو 20 اکٹوبر تک ملتوی کردیا۔ ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کے جسٹس اے ابھیشک ریڈی اور جسٹس جے سری دیوی نے راجہ سنگھ کی اہلیہ کی پی ڈی ایکٹ کالعدم کرنے کی درخواست پر سماعت کی ۔ سرکاری وکیل مجیب کمار سدا شیونی نے جوابی حلفنامہ داخل کرنے وقت طلب کیا جس پر عدالت نے برہمی ظاہر کرکے 20 اکٹوبر تک مہلت دی ۔ راجہ سنگھ کے وکیل ایل روی چندر نے بنچ کو یہ بتایا کہ سٹی پولیس نے رکن اسمبلی پر پی ڈی ایکٹ کے بعد متعلقہ دستاویزات فراہم نہیں کئے اور نہ مادری زبان میں مہیا کیا گیا۔ لہذا پی ڈی ایکٹ کو فوری کالعدم کیا جائے۔7 ستمبر کو ہائی کورٹ نے منگل ہاٹ کے اسٹیشن ہاوز آفیسر کو 4 ہفتوں کی مہلت دی تھی اور جواب طلب کیا تھا لیکن پولیس نے جواب داخل کرنے وقت طلب کیا ۔ ہائی کورٹ نے ایک اور درخواست کی سماعت کی جس میںجہد کار سید عبدہ کشف کی پی ڈی ایکٹ کو چیلنج کیا گیا تھا ۔ اس کی سماعت کو 4 نومبر تک ملتوی کردیا۔ب