پی کے مشرا وزیراعظم کے پرسنل سکریٹری

   

نئی دہلی،11ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم کے اڈیشنل پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا کو وزیراعظم کا پرنسپل سکریٹری اور سابق کابینہ سکریٹری پی کے سنہا کو وزیراعظم کا چیف ایڈوائزر مقرر کیاگیا ہے ۔ مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ان دونوں عہدوں پر تقرری کو آج منظوری دے دی اور ان کی تقرری آج یعنی چہارشنبہ سے ہی مؤثر ہوگی۔