لیما، 24جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پیرو کی راجدھانی لیما میں قدرتی گیس ٹرک ٹینکر میں دھماکہ ہونے سے کم سے کم پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور 50 دیگر زخمی ہوگئے ۔میڈیا رپورٹوں میں جمعہ کو یہ اطلاع دی گئی۔پیرو کی میڈیا نے بتایا کہ آگ جمعرات کو اس وقت لگی جب یہ ٹرک ایک آٹو ریپئر شاپ سے ٹکراگیا۔