لیما : پیرو کی صدر دینا بولوارتے نے کہا ہے کہ ٹراپیکل سمندری طوفان یاکو کے پیش نظر دارالحکومت لیما میں موسمیاتی واقعات سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔بولوارتے نے بتایا کہ ہمیں اورنج الرٹ کی سطح سے ریڈ الرٹ پر جانا پڑا ہے، “طوفان کی وجہ سے شدید بارش متوقع ہے، شہری دفاع، مسلح افواج اور قومی پولیس کے اہلکاروں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو ایک دن کے لیے وقفہ دے دیا گیا ہے۔”صدر نے لیما کے بیچ سے گزرنے والے چیلیون، ریماک اور لورن دریاوں میں طغیانی آسکنے کا خطرہ بھی موجود ہونے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ علاقوں میں امدادی ٹیموں کی تعیناتی کی جائیگی۔