پیرو میں بس کو حادثہ، 27 ہلاکتیں

   

جوہانسبرگ۔ جنوبی امریکی ملک پیرو میں جمعے کے روز ایک پہاڑی علاقے میں کان کنوں کو لے جانے والی ایک بس گہری کھائی میں جا گری۔ اس واقعے میں بس پر سواور کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت بس میں سوار کان کن سو رہے تھے اور ایسے میں بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر چار سو میٹر گہری کھائی میں جا گری۔