پیرو میں شدید سیلاب،40 افراد ہلاک

   

لیما : جنوبی امریکی ملک پیرو میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے چالیس افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی پریس کے مطابق ، آری کویپا، سوکوشا اور کامانا نامی صوبوں میں شدید بارشوں کے باعث متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ملکی ہنگامی مرکز کا کہنا ہے کہ اب تک 40افراد ہلاک اور 5000ہزار کے قریب لا پتہ ہو چکے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تودے گرنے سے 5500 ہزار مکانات ،548 کلومیٹر طویل سڑکیں اور 34پل تباہ ہو چکے ہیں۔اس سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ امدادی کام بھِی جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو مدد پہنچانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔