حیدرآباد8نومبر (یواین آئی) تلنگانہ کے پین گنگاپراجکٹ کی نہر کے قریب آج دو شیرنظرآئے ۔شبہ ہے کہ یہ شیر مہاراشٹرسے آئے ۔پراجکٹ انجینئرس نے اطلاع محکمہ جنگلات کو دی۔ متصل مواضعات کے عوام کو چوکس کردیاگیا اور کہا گیا کہ وہ محتاط رہیں ۔اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے جن کا کہنا ہے کہ شیروں کی موجودگی پر وہ راتوں کو گھروں سے نکلنے میں مشکل محسوس کریں گے ۔