نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل بدھ کے روزسے برطانیہ کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہوں گے جہاں وہ برطانوی رہنماؤں کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کے امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے ۔وزارت تجارت اور صنعت کی طرف سے آج جاری کردہ ریلیز کے مطابق، اس دورے سے برطانیہ کے ساتھ اپنی اقتصادی اور تجارتی شراکت کو مضبوط بنانے پر ہندوستان کی اسٹریٹجک توجہ کی نشاندہی ہوتی ہے ۔وزارت تجارت نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی طرف سے دو طرفہ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے ) کو حتمی شکل دینے کے اعلانات کے پس منظر میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے ۔